میاں چنوں پولیس کا کریک ڈاؤن تین مبینہ منشیات فروش گرفتار کر لیے
میاں چنوں(سٹی رپورٹر)تھانہ سٹی میاں چنوں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں اور تین مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او حافظ عدنان ٹیپو نے نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بورا روڈ سے ڈاکٹر ناصر، پھاٹک بازار سے شوکت علی اور کچی آبادی سے خالد لطیف کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments