جدید اور پائیدار ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف انے کی ہدایت

 جدید اور پائیدار ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف انے کی ہدایت

کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر فٹس کو جامع ری ویمپنگ پلان تیار کرنے کی ہدایت کی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ نے شہریوں کو جدید، معیاری اور آرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل آباد اربن ٹرانسپورٹ سروس (فٹس) کا پلیٹ فارم شہر کی تمام انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ سروسز کا ڈیجیٹل مرکز ہونا چاہیے ۔فیصل آباد اربن ٹرانسپورٹ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر فٹس کو جامع ریویمپنگ پلان تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ٹرانسپورٹ نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے تیز رفتار اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے شہری ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی فٹنس لازمی قرار دینے اور ڈرائیورز کے لیے باقاعدہ یونیفارم کا نظام نافذ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

کمشنر عمران حامد شیخ نے فٹس پٹرول پمپ پر الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بیٹری سویپنگ سسٹم فوری طور پر نصب کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی ضروری ہے ۔اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر فٹس نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے ساتھ معاہدے کے تحت فٹس پٹرول پمپ کی آمدن میں اضافے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر کمشنر نے ہدایت کی کہ حاصل ہونے والی آمدن کو شفاف انداز میں عوامی فلاح و بہبود اور ٹرانسپورٹ نظام کی بہتری پر خرچ کیا جائے ۔بعد ازاں کمشنر نے فٹس ٹرمینل میں بسوں، ڈسپنسری اور پٹرول پمپ کا بھی دورہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...