چناب کی صورتحال پر انتظامیہ الرٹ‘ 9فلڈ ریلیف کیمپ قائم
امدادی سرگرمیوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی:ڈی سی
حافظ آباد (نمائندہ دنیا، نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے کہا ہے کہ دریائے چناب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکمے مکمل ہائی الرٹ ہیں، جبکہ 9فلڈ ریلیف کیمپ اور 18بوٹنگ پوائنٹس قائم کر دیئے گئے ہیں۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے دوران امدادی سرگرمیوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ دریائے چناب میں پانی کی موجودہ صورتحال معمول پر ہے اور فی الحال کسی قسم کا خطرہ نہیں، تاہم کنٹرول روم کے ذریعے مسلسل نگرانی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments