ستھرا پنجاب ایجنسی نے خصوصی صفائی آپریشن کا آغاز کر دیا
شاہراہوں، گلی محلوں میں صفائی کا عمل بلا تاخیر مکمل کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن ’’ستھرا پنجاب‘‘کے تحت ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق کی ہدایت پر بارش کے بعد ضلع بھر میں ستھرا پنجاب ایجنسی نے خصوصی صفائی آپریشن کا آغاز کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی سلمان لون کو ہدایت کی کہ تمام افسران اور فیلڈ عملے کو متحرک رکھتے ہوئے مرکزی شاہراہوں، بازاروں، گلی محلوں اور نشیبی علاقوں میں صفائی کا عمل بلا تاخیر مکمل کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے کہا کہ واسا سیالکوٹ کی جانب سے بارشی پانی کی نکاسی کے فوراً بعد سڑکوں اور گلیوں میں جمع کیچڑ، ملبہ اور دیگر آلائشوں کی مکمل صفائی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ستھرا پنجاب ایجنسی کا عملہ رنگ پورہ، خادم علی روڈ، مجاہد روڈ، شہاب پورہ، زہرہ میموریل چوک اور شہر کے دیگر نشیبی علاقوں میں بھرپور انداز سے صفائی کے کام میں مصروف ہے ۔ سڑکوں سے کیچڑ ہٹانے ، کوڑا کرکٹ اٹھانے ، نالیوں کے دہانوں کی صفائی اور شاہراہوں کو قابلِ استعمال بنانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو جلد از جلد معمول کی سہولیات میسر آ سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments