صوبائی وزیر کانکاسی آب جائزہ، واسا افسروں کی چھٹیاں منسوخ
بروقت اقدامات پر آئند ہ نکاسی آب میں تین گنا کم وقت لگے گا:بلال یاسین
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے اندرون شہر، اسلام پورہ، بابا گراؤنڈ ، مال روڈ، لکشمی چوک، ڈیوس روڈ اور ملحقہ شاہراہوں سے بارش پر نکاسی آب کا جائزہ لیا۔ واسا افسروں نے نکاسی، دستیاب عملے اور مشینری بارے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں جس پر تمام واسا افسروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ کسی بھی علاقے میں نااہلی یا سنگین غلطی پرمتعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین اور وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ڈی جی پی آر میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا مون سون میں بروقت تاریخی نکاسی آب اقدامات پر ہر سال مون سون میں نکاسی آب کیلئے جو وقت درکار ہوتا تھا، اب وہ تین گنا کم لگے گا۔ 5 بڑے شہروں سے 41اضلاع تک نا صرف واسا کا قیام بلکہ ہر ضلع میں عملہ موجود ہے ۔ جدید مشینری سے دنوں کا کام گھنٹوں میں ہورہا ہے ۔سندھ کے بھائی آزاد کشمیر الیکشن پرجذباتی ہوگئے ہیں۔ کیا آزاد کشمیر والے کراچی بننا چاہیں گے یا لاہور جیسی سہولیات چاہتے ہیں؟ ۔ ذیشان رفیق نے سندھ کے سنیئر وزیر کی تنقید پر اظہار افسوس کرتے کہا شرجیل میمن شاید کبھی پنجاب آئے ہی نہیں ۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام 500ارب کا میگا پروگرام ہے جو 70 شہروں میں چل رہا ہے ۔ ابھی صرف پی ڈی پی کا 25 فیصد کام ہوا ہے تاہم اسکے باوجود وہ شہر جہاں کئی کئی روز بارش کا پانی کھڑا رہتا تھا وہاں دو تین گھنٹوں میں نکاس ممکن بنایا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments