این جی او مینجمنٹ اینڈ لیڈرشپ کورس کے دوسرے بیچ کا افتتاح
لاہور (اے پی پی)وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو چاہیے کہ وہ جدید انتظامی اور قائدانہ مہارتوں سے آراستہ کر کے نچلی سطح پر کام کرنے والے رہنماؤں اور سماجی کارکنوں کی تربیت میں فعال کردار ادا کریں تاکہ معاشرے کی پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے ۔
وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ سوشل ورک کے زیر اہتمام، محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب اور کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا کے اشتراک سے این جی او مینجمنٹ اینڈ لیڈرشپ سرٹیفکیٹ کورس کے دوسرے بیچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔تقریب میں چیئرپرسن شعبہ سوشل ورک ڈاکٹر طاہرہ جبیں، پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ عاشق، ڈاکٹر عالیہ خالد ودیگرماہرین تعلیم نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments