ایم ڈی ستھرا پنجاب کا مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی بہتر بنانے کی ہدایت

ایم ڈی ستھرا پنجاب کا مختلف علاقوں  کا دورہ، صفائی بہتر بنانے کی ہدایت

حافظ آباد (نمائندہ دنیا، نامہ نگار ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر و ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی فضہ ارشد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے صفائی اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے جلالپور روڈ، کلمہ چوک، پارک روڈ، گوجرانوالہ روڈ سمیت مختلف علاقوں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مین شاہراہوں کے ساتھ اندرون شہر گلی محلوں کی صفائی اور ڈور ٹو ڈور کوڑا اٹھانے کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔ انہوں نے شکایات والے علاقوں میں فوری طور پر صفائی عملہ تعینات کرنے اور شہر کے مختلف کولیکشن پوائنٹس کا بھی معائنہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...