ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا نشیبی علاقوں کا دورہ، پانی کی نکاسی کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا نشیبی علاقوں کا دورہ، پانی کی نکاسی کی ہدایت

جہاں پانی کی نکاسی مکمل ہو چکی، ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کی جائے :ماہم آصف

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے شہر کے مختلف نشیبی علاقوں کا دورہ کرکے بارش کے بعد جاری نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انڈر پاس اور بلال پارک میں زیر تعمیر انڈر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج ٹینک کا بھی معائنہ کیا۔ایم ڈی واسا کامران کاہلوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام مشینری اور عملہ فیلڈ میں موجود ہے اور نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل بلا تعطل جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جہاں پانی کی نکاسی مکمل ہو چکی ہے وہاں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت فوری صفائی کی جائے ، جبکہ بلال پارک کے واٹر اسٹوریج ٹینک کو ہر وقت خالی رکھا جائے تاکہ آئندہ بارشوں کے دوران پانی ذخیرہ کرنے اور نکاسی میں آسانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کے دوران شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...