حکومت مذاکرات کیلئے عمران ،قیادت سے رابطہ کرے :علی محمد
محمود اچکزئی کو مذاکرات کی آفر ایک ماہ پہلے قبول کرنی چاہیے تھی:رہنما پی ٹی آئی احتجاج جلسے تک محدود نہیں رکھ سکتے ، ملک بھر میں پرامن اور موثر ہونا چاہیے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مذاکرات کے لئے عمران خان اور پارٹی کی سینئر قیادت سے رابطہ کرے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف مقدمات سیاسی ہیں جن کا حل بھی سیاسی ہے ، حکومت مذاکرات کی بات کرتی ہے لیکن بات آگے نہیں جاتی، سیاست چلتی رہے گی لیکن انسانیت پر کمپرومائز نہیں ہونا چاہیے ۔پی ٹی آئی قیادت کو تجویز دی ہے کہ احتجاج کو جلسے تک محدود نہیں رکھ سکتے ، احتجاج کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں پرامن اور پراثر ہونا چاہیے ، علی محمد خان نے بتایا کہ میں نے پارٹی کو مشورہ دیا تھا کہ کشمیر الیکشن کا بائیکاٹ نہ کریں، مذاکرات کا کوئی موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے ۔محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس حکومت کو جواب نہ دینے کا موقع نہ دیں، حکومت کو جواب ضرور دیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو، محمود اچکزئی کو مذاکرات کی آفر ایک ماہ پہلے قبول کرنی چاہیے تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments