جنگلات اراضی پر قبضہ برداشت نہیں کیاجائیگا:ڈی سی راولپنڈی

جنگلات اراضی پر قبضہ برداشت نہیں کیاجائیگا:ڈی سی راولپنڈی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت لوہی بھیر وائلڈ لائف پارک اور۔۔۔

 جنگلات کی اراضی پر غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر، محکمہ وائلڈ لائف کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں لوہی بھیر فاریسٹ اور وائلڈ لائف پارک کی سرکاری اراضی پر مبینہ غیر قانونی قبضوں، ہاؤسنگ سوسائٹیز کی غیر قانونی ڈویلپمنٹ اور تجاوزات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ سرکاری جنگلات کی اراضی پر قبضہ اور غیر قانونی تعمیرات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...