بارشی پانی کی نکاسی بند، سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں متاثر

بارشی پانی کی نکاسی بند، سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں متاثر

مونجی، مویشیوں کیلئے چارہ اور توڑی کی دھڑیں تباہ ،لو گوں کو مشکلات

راہوالی (نامہ نگار)دیہات کو آپس میں ملانے والے راستوں پر بارشی پانی کی نکاسی کے لیے بنائی گئی سرکاری گزرگاہیں (پلیاں) مبینہ طور پر بند کیے جانے کے باعث حالیہ شدید بارشوں کا پانی کھیتوں میں جمع ہو گیا، جس سے سینکڑوں ایکڑ پر کاشت کی گئی فصلیں، چارہ اور گندم کی توڑی کو نقصان پہنچا ہے ۔متاثرہ علاقوں میں جلال بلگن، چندرکے ، باہو چک، ٹھٹھہ داد اور دیگر دیہات شامل ہیں، جہاں دو روز کی مسلسل بارش کے بعد کھیتوں میں تین سے چار فٹ تک پانی کھڑا ہونے سے حال ہی میں کاشت کی گئی مونجی، مویشیوں کے لیے چارہ اور توڑی کی دھڑیں تباہ ہو گئی ہیں۔ کاشتکاروں کے مطابق اس سے انہیں لاکھوں روپے کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے ۔مقامی زمینداروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے بارشی اور سیلابی پانی کی نکاسی کیلئے مختلف مقامات پر سرکاری پلیاں تعمیر کر رکھی تھیں تاکہ پانی بغیر رکاوٹ آگے گزر سکے ، تاہم مبینہ طور پر بعض بااثر افراد نے ذاتی مفادات کیلئے ان گزرگاہوں کو بند کر دیا، جس کے باعث پانی کی روانی رک گئی اور وسیع رقبہ زیر آب آ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...