پاکستان اورترکیہ میں ماحولیاتی پروگرامزشروع کرنے پراتفاق

پاکستان اورترکیہ میں ماحولیاتی پروگرامزشروع کرنے پراتفاق

آذربائیجان میں ڈاکٹرمصدق ملک کی ترکیہ کی نائب وزیرماحولیات سے ملاقاتCOP31کے حوالے سے مشترکہ وژن پر تبادلہ خیال ،جس کی میزبانی ترکیہ کریگا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے ترکیہ کی نائب وزیر برائے ماحولیات، شہری آبادکاری و موسمیاتی تبدیلی اور آئندہ اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس (COP31) کی صدر فاطمہ ورنک سے شاماخی، آذربائیجان میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات COP31 ہیڈز آف ڈیلیگیشنز ریٹریٹ کے موقع پر ہوئی۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے COP31 کے حوالے سے مشترکہ وژن اور ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس کی میزبانی رواں سال ترکیہ کرے گا۔ دونوں ممالک نے COP31 سے قبل مشترکہ پروگرامز شروع کرنے پر اتفاق کیا، جن میں بالخصوص الیکٹرک گاڑیوں (EVs)، بجلی کے استعمال کے فروغ، توانائی کی کارکردگی میں بہتری اور ری سائیکلنگ کی صنعت کے استحکام پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ڈاکٹر مصدق ملک نے ترک وفد کو وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کے زیرِ غور دو اہم اقدامات، \\\'\\\'گرین فیلڈ\\\'\\\' پروگرام اور \\\'\\\'گرین یونیورسٹی\\\'\\\' کے بارے میں بریفنگ دی۔ \\\'\\\'گرین فیلڈ\\\'\\\' پروگرام کا مقصد گرین اسٹارٹ اَپس کے انقلاب کو فروغ دینا اور نوجوان کاروباری افراد کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جدید اور پائیدار حل تیار کرنے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ ، جبکہ \\\'\\\'گرین یونیورسٹی\\\'\\\' کو عالمی سطح پر تحقیق، طلبہ اور فیکلٹی کے تبادلے کا ایک پلیٹ فارم بنانے کی تجویز ہے ، جس کے ذریعے تجارتی طور پر قابلِ عمل تحقیق اور جدت کو فروغ دیا جا سکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...