ڈی پی او کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، حفاظتی اقدامات کی ہدایت
لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں:ڈاکٹر نوید عاطف
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اداروں کے ساتھ خدمات انجام دے رہی ہے ۔ ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے موضع ساہمل، پل دریائے چناب، حفاظتی بندوں اور دیگر متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن محمد عثمان ملک، ڈی ایس پی سرکل بھوانہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ڈی پی او نے مقامی افراد سے ملاقات کی، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور انہیں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔ ڈی پی او نے شہریوں کو یاد دلایا کہ دریاؤں اور ندی نالوں میں نہانے پر پابندی اور دفعہ 144 نافذ ہے ، لہٰذا عوام حفاظتی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments