فیصل آباد میں ہر وارڈن کو کم از کم 20 چالان کا ہدف ، روزانہ 3 کروڑ کی کمائی

 فیصل آباد میں ہر وارڈن  کو کم از کم 20 چالان کا ہدف ، روزانہ 3 کروڑ کی کمائی

ٹریفک پولیس افسران اور ملازمین کی جانب سے ٹریفک کو منظم اور محفوظ بنانے کے لئے مؤثر اقدامات اٹھانے کی بجائے ریونیو کولیکشن مہم چلائی جانے لگی،حکام مو ثر اقدامات اٹھائیں :شہری

فیصل آباد(عبدالباسط سے )\\\"پہلے سلام اور پھر کلام\\\" کے سلوگن کو بھول کر \\\"پہلے چالان پھر سلام\\\" کے سلوگن کو اپناتے ہوئے ٹریفک پولیس افسران اور ملازمین کی جانب سے محکمہ ٹریفک کو ریونیو کولیکشن ڈیپارٹمنٹ میں تبدیل کردیا۔ ٹریفک پولیس افسران اور ملازمین کی جانب سے شہر بھر میں نظام ٹریفک کو منظم اور محفوظ بنانے کے لئے مؤثر اقدامات اٹھانے کی بجائے ، محض دن بھر چالان مہم کو چلاتے ہوئے ریونیو کولیکشن مہم چلائی جانے لگی۔ محکمہ ٹریفک حکام کی جانب سے مبینہ طور پر فی ٹریفک وارڈن یومیہ کم از کم 20 چالان کرنے کا ہدف سونپ دیا گیا۔ ٹریفک پولیس افسران اور ملازمین کی جانب سے دن بھر شہر کی مختلف شاہراہوں، چوک چوراہوں اور دیگر اہم مقامات پر باقاعدہ ناکہ بندی پوائنٹس قائم کرتے ہوئے ہر آنے اور جانے والے شہری کو روک کر ان کی گاڑیوں کے بھاری مالیت کے چالان اور ان کے خلاف قانونی کاروائیاں عمل میں لانے کا سلسلہ بھی عروج پر پہنچ چکا ہے۔مجموعی طور پر 800 سے زائد ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں اور اس طرح سے مجموعی طور پر یومیہ مبینہ طور پر 16 ہزار سے زائد ٹریفک چالان کئے جا رہے ہیں۔ جبکہ چالان کی کم از کم مالیت بھی دو ہزار رکھی گئی ہے اور اس طرح سے یومیہ تین کروڑ روپے سے بھی زائد مالیت کے ٹریفک چالان کئے جا رہے ہیں۔ شہری مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹریفک پولیس حکام چالان مہم کی بجائے نظام ٹریفک کو منظم اور محفوظ بنانے کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...