این سی اے میں سرٹیفکیٹ کورسز کے طلبہ کے فن پاروں کی نمائش
لاہور(اے پی پی)نیشنل کالج آف آرٹس میں سرٹیفکیٹ کورسز کے طلبہ کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد، افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے کیا۔
جبکہ نجی ادارے کی کریئیٹو ڈائریکٹر کلثوم نبیل مہمانِ خصوصی تھیں۔نمائش میں مصوری، ڈرائنگ، ڈیزائن، خطاطی اور دیگر تخلیقی شعبوں سے متعلق طلبہ کے فن پارے پیش کیے گئے ، جنہیں شرکانے خوب سراہا۔ڈاکٹر مرتضی جعفری نے کہا کہ این سی اے کے سرٹیفکیٹ کورسز کا مقصد نوجوانوں اور فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو معیاری اور عملی تعلیم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کونکھار کرپیشہ ورانہ میدان میں آگے بڑھ سکیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments