ایچ آئی وی متاثرہ بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، سعید غنی
متاثرہ اہلخانہ کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیںسیسی اسپتالوں میں مزدوروں کو بہتر علاج کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
کراچی(این این آئی)وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں اور ان کے اہلخانہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کیلئے محکمہ محنت تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے اور ہم کسی صورت ان متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ سیسی کے زیر انتظام تمام اسپتالوں میں مزدوروں اور ان کے اہلخانہ کو صحت کی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کوسیسی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیسی کے اسپتال میں بچوں میں ایچ آئی وی کیسز اور اسکریننگ کے عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور متاثرہ بچوں اور ان کے اہلخانہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات سمیت دیگر امور پر بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ سعید غنی نے کہا کہ ہماری تمام تر کوشش ہونی چاہیے کہ مزدوروں اور ان کے اہلخانہ کو اچھی اور بہتر صحت کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ اسپتالوں میں تمام ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری اور ان کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں اور ان کے اہلخانہ کے بہتر علاج معالجہ اور ان کو ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ان کے علاج معالجہ میں اب کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سعید غنی نے ہدایات دی کہ سیسی کی گورننگ باڈی کی جانب سے کئے جانے والے تمام فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments