2 افغان شہریوں کو ملازمت اور رہائش دینے پر ہوٹل مالک سمیت 3افراد کیخلاف مقدمہ
راہوالی (نامہ نگار)تھانہ کینٹ پولیس نے دو افغان شہریوں کو مبینہ طور پر قانونی اندراج کے بغیر ملازمت اور رہائش فراہم کرنے کے الزام میں ہوٹل مالک اور دونوں افغان شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق اے ایس آئی محمد جاوید کو دوران گشت مخبر نے اطلاع دی کہ جی ٹی روڈ، محلہ شریف پورہ راہوالی میں واقع یادگار ہوٹل کا مالک نعیم اختر اپنے ہوٹل پر دو افغان شہریوں، طلحہٰ ولد سعید اللہ سکنہ نورستان اور محمد آصف ولد محمد رحیم سکنہ گمنال (افغانستان)، کو ملازم رکھے ہوئے ہے اور انہیں ہوٹل کے عقب میں واقع کوارٹر میں رہائش بھی فراہم کر رکھی ہے ۔پولیس کا مؤقف ہے کہ مذکورہ افراد کی رہائش کا اندراج کرایہ داری ایکٹ کے تحت تھانہ کینٹ میں موجود نہیں تھا، جس پر ہوٹل مالک اور دونوں افغان شہریوں کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments