سستی نہیں مفت سبزی پروگرام کا آغاز کردیا گیا
سستی نہیں مفت سبزی پروگرام کا آغاز کردیا گیا سرکاری اراضی پر مختلف موسمی سبزیاں کاشت کی جائیں گی
کندیاں(نمائندہ دنیا)تحصیل پپلاں میں \"سانجھی سبزی، سستی نہیں مفت سبزی\" پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ظفر اقبال تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار اے سی پپلاں ظفر اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذید بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کندیاں سمیت تحصیل بھر میں عوامی ریلیف کے منفرد منصوبے \"سانجھی سبزی، سستی نہیں مفت سبزی\" کا آغاز کر دیا گیا ہے اس منصوبے کے تحت سرکاری اراضی پر مختلف موسمی سبزیاں کاشت کی جائیں گی جبکہ تیار ہونے والی تازہ سبزیاں مستحق، نادار اور کم آمدن والے خاندانوں میں مفت تقسیم کی جائیں گی ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد مہنگائی کے دور میں مستحق افراد کو ریلیف فراہم کرناغذائی تحفظ کو فروغ دینا اور سرکاری اراضی کو عوامی فلاح کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کرنا ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments