درختوں کاٹنے والوں کے ہاتھ روکنے والا کوئی نہیں ،سمیرا ملک

 درختوں کاٹنے والوں کے ہاتھ روکنے والا کوئی نہیں ،سمیرا ملک

درختوں کاٹنے والوں کے ہاتھ روکنے والا کوئی نہیں ،سمیرا ملک درخت درتخت بنی نوع انسانیت کیلئے قدرت کا عظیم تحفہ ، میڈیا سے بات چیت

خوشاب(نمائندہ )سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیرا ملک نے کہا ہے کہ درخت درتخت بنی نوع انسانیت کیلئے قدرت کا عظیم تحفہ ہیں انہیں ماحول کے امین اور دھرتی کا زیور بھی کہا جاتا ہے ان کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ضلع وادی سون میں جنگلات کے بے دریغ غیر قانونی کٹاؤ کے باعث خوشاب کے اس جنت نظیر علاقہ کا قدرتی حسن برباد ہو رہا ہے اور سرز و شادات درختوں کر کلہاڑے چلانیوالوں کے ہاتھ روکنے والا کوئی نہیں ، اگر اس صورتحال کے تدارک کیلئے عملی تحرک نہ کیا گیا تو وادی سون کی آب و ہوا معتدل نہیں رہے گی ، جنگلات سکڑ جانے سے جنگلی حیات کو خطرات لاحق ہو جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے اور وادی سون کو ٹمبر مافیا کی کارستانیوں سے نجات دلانے کیلئے قانون کی لاٹھی کو حرکت میں لایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...