غیر قانونی ٹرک اڈے شہریوں کیلئے درد سر بن گئے

غیر قانونی ٹرک اڈے شہریوں کیلئے درد سر بن گئے

اڈے ٹریفک کے مسائل میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں ،جدید ٹرک سٹینڈ قائم کرنے کا انفراسٹرکچر کی عدم تکمیل کے باعث منصوبہ آج تک مکمل نہ ہو سکاٹرک اڈوں کے باعث ٹریفک جام، سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ، تجاوزات، شور، ماحولیاتی آلودگی اور حادثات کے خدشات میں مسلسل اضافہ ، باہر منتقلی پر عمل نہ ہو سکا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر سے ٹرک اڈوں کی منتقلی کا منصوبہ گزشتہ دو دہائیوں سے مبینہ بے ضابطگیوں، انتظامی غفلت اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث تعطل کا شکاراور بد انتظامی کی بھینٹ چڑھ کر رہ گیا ہے ، جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی ٹرک اڈے نہ صرف ٹریفک کے مسائل میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں بلکہ شہریوں کے لیے بھی مستقل دردِ سر بن چکے ہیں،ذرائع کے مطابق شہر سے باہر 66شمالی میں جدید ٹرک اسٹینڈ قائم کرنے اور اندرون شہر سے ٹرک اڈوں کو منتقل کرنے کا منصوبہ کئی برس قبل شروع کیا گیا تھا، تاہم منصوبے پر عملدرآمد کے دوران مبینہ بے ضابطگیوں، فنڈز اور بنیادی انفراسٹرکچر کی عدم تکمیل کے باعث یہ منصوبہ آج تک مکمل نہ ہو سکا۔ نتیجتاً مجوزہ ٹرک اسٹینڈ تاحال مکمل طور پر فعال نہیں ہو سکا جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر غیر قانونی ٹرک اڈے بدستور قائم ہیں، رہائشی اور تجارتی علاقوں میں قائم ان ٹرک اڈوں کے باعث ٹریفک جام، سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ، تجاوزات، شور، ماحولیاتی آلودگی اور حادثات کے خدشات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ شہریوں کے مطابق مختلف ادوار میں ٹرک اڈوں کی منتقلی کے کئی اعلانات کیے گئے ، اجلاس بھی منعقد ہوئے اور احکامات جاری کیے گئے ، مگر عملی طور پر کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہو سکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...