اسسٹنٹ کمشنر میانوالی کوایم ڈی واسا کا اضافی چارج سنبھال لیا
میانوالی (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ نے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) واسا کا اضافی چارج سنبھال کر باقاعدہ طور پر اپنے فرائض کی انجام دہی شروع کر دی ہے ۔
اس موقع پر انہوں نے واسا افسران سے محکمانہ امور پر تفصیلی بریفنگ لی اور واسا شکایت سیل سمیت دیگر اہم شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ دورے کے موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا میانوالی رضوان اکبر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔اپنے دورے اور اجلاس کے دوران افسران سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی واسا سلمان قیوم شیخ نے ہدایت کی کہ مون سون کے دوران حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ جدید مشینری کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی سہولت کیلئے ہر ممکن کوشش کو یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments