نجی ہسپتال میں شارٹ سرکٹ ،چینج اوور پینل میں آگ لگ گئی

نجی ہسپتال میں شارٹ سرکٹ ،چینج اوور پینل میں آگ لگ گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیٹلائٹ ٹاؤن کے ایک نجی ہسپتال میں لوز وائرنگ کے باعث شارٹ سرکٹ ہوا، جس سے چینج اوور پینل میں آگ لگ گئی۔

 اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت آپریشن کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق فوری کارروائی کے باعث آگ کو ہسپتال کے دیگر حصوں تک پھیلنے سے روک دیا گیا، جبکہ تقریباً 50 لاکھ روپے مالیت کے طبی آلات، ادویات اور دیگر سامان کو محفوظ بنا لیا گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ آگ لگنے کی وجہ ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...