انور علی چیمہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی، منیب سلطان

 انور علی چیمہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی، منیب سلطان

انور علی چیمہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی، منیب سلطان ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے ،عوامی خدمت کی نئی مثالیں قائم ہوئیں

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) سابق صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ منیب سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ شہنشاہِ تعمیرات چوہدری انور علی چیمہ کی خدمات ضلع سرگودھا کی عوام رہتی دنیا تک یاد رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری انور علی چیمہ ایک شخصیت نہیں بلکہ ایک دور کا نام ہیں، جس میں ضلع سرگودھا میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے اور عوامی خدمت کی نئی مثالیں قائم ہوئیں بھاگٹانوالہ کی صحافی برادری سے گفتگو کرتے ہوئے منیب سلطان چیمہ نے کہا کہ چوہدری انور علی چیمہ نے اپنی سیاسی زندگی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کے دور میں سڑکوں، تعلیمی اداروں، صحت کی سہولیات اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے متعدد منصوبے مکمل ہوئے ، جن کے ثمرات آج بھی عوام تک پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری انور علی چیمہ کی سیاست کا محور ذاتی مفادات نہیں بلکہ حقیقی عوامی خدمت تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ضلع سرگودھا کے عوام آج بھی ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انہیں احترام سے یاد کرتے ہیں۔ منیب سلطان چیمہ نے کہا کہ عوامی خدمت، دیانت اور ترقیاتی وژن چوہدری انور علی چیمہ کا ایسا اثاثہ ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...