25 لاکھ 50 ہزار روپے کا چیک ڈس آنر، مقدمہ درج
25 لاکھ 50 ہزار روپے کا چیک ڈس آنر، مقدمہ درجدکان خریدی ، پیسے ملے نہ دکان ،واپس مانگنے پر جعلی چیک تھما دیا
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)دکان کی خریداری کے معاملے پر 25 لاکھ 50 ہزار روپے کا چیک ڈس آنر، مقدمہ درج۔دکان کی خریداری کے معاملے میں 25 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا چیک ڈس آنر ہونے پر تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق بھاگٹانوالہ کے رہائشی مقصود نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس نے جاوید سے ایک دکان خریدنے کا معاہدہ کیا اور اس مد میں اسے 25 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کیے ، تاہم ملزم نے دکان اس کے نام منتقل نہیں کی۔ رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر جاوید نے ادائیگی کے لیے چیک دیا، لیکن جب چیک بینک میں کیش کروانے کے لیے پیش کیا گیا تو وہ ڈس آنر ہو گیا۔درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ ملزم نے رقم وصول کرنے کے باوجود نہ تو دکان حوالے کی اور نہ ہی ادائیگی کی۔ پولیس نے درخواست کی روشنی میں مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments