کم وولٹیج کے باعث معطل رہنے والی گرین بس سروس دوبارہ بحال

کم وولٹیج کے باعث معطل رہنے والی گرین بس سروس دوبارہ بحال

کم وولٹیج کے باعث معطل رہنے والی گرین بس سروس دوبارہ بحال ٹرانسفارمر کی مرمت کے بعد تمام روٹس پر بسوں کی آمدورفت معمول کے مطابق شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ٹرانسفارمر کی خرابی اور کم وولٹیج کے باعث معطل رہنے والی گرین بس سروس دوبارہ بحال کر دی گئی۔ ٹرانسفارمر کی مرمت مکمل ہونے کے بعد تمام روٹس پر بسوں کی آمدورفت معمول کے مطابق شروع ہو گئی ہے ،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے ) ملک طاہر کے مطابق گرین بس سروس کی عارضی معطلی کی وجہ ٹرانسفارمر میں خرابی اور کم وولٹیج کا مسئلہ تھا، جس کے باعث بسوں کی بیٹریاں چارج نہیں ہو سکیں۔ تکنیکی خرابی دور کرتے ہوئے ٹرانسفارمر کی مرمت مکمل کر لی گئی ہے ، جس کے بعد گرین بس سروس کو فوری طور پر بحال کر دیا گیا اب تمام گرین بسیں معمول کے شیڈول کے مطابق مختلف روٹس پر شہریوں کو سفری سہولت فراہم کر رہی ہیں اور آئندہ اس نوعیت کے مسائل سے بچنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...