زمین کا تنازع ،خواتین سمیت متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
زمین کا تنازع ،خواتین سمیت متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالاماموں کی تدفین کے بعد تعزیت کے لیے موجود نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ماموں کی تدفین کے بعد تعزیت کے موقع پر گھر میں زمین کا تنازع شدت اختیار کر گیا اورخواتین سمیت متعدد افراد تشدد کا نشانہ بن گئے ، احمد علی سکنہ چک نمبر 10 شمالی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی محمد علی، بہنوئی محمد سہیل، کزن عبدالرحمن اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ چک نمبر 5 جنوبی میں اپنے ماموں کی تدفین کے بعد تعزیت کے لیے موجود تھا کہ اسی دوران مظہر اقبال، قیصر، ثاقب، حمزہ، راشد اور پانچ نامعلوم افراد ڈنڈوں، سوٹوں اور اینٹوں سے مسلح ہو کر آ گئے اور مبینہ طور پر حملہ کر دیاملزمان نے اسے ، اس کے بھائی محمد علی اور بہنوئی محمد سہیل کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ شور سن کر والدہ عشرت بی بی اور بہنیں اقراء اور مریم بچاؤ کے لیے آئیں تو ملزم راشد نے مبینہ طور پر انہیں بھی تھپڑ مارے ، کپڑے پھاڑ دیے اور گھسیٹا۔ اہلِ علاقہ کی مداخلت پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔فریقین کے درمیان زمین کا تنازع پہلے سے عدالت میں زیر سماعت ہے اور اسی رنجش کو حملے کی وجہ قرار دیا گیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments