کالج کی طالبہ مبینہ طور پر کالج کے باہر سے اغوا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نجی کالج کی18 سالہ کالج طالبہ کے مبینہ طور پر کالج کے باہر سے اغوا کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق مجاہد کالونی کے محمد فیاض نے پولیس کو بتایاکہ وہ گزشتہ صبح اپنی 18 سالہ بیٹی (ن)کو سیٹلائٹ ٹاؤن کے نجی کالج چھوڑ کر گیا تھا۔ جب وہ صبح چھٹی کے وقت بیٹی کو لینے کالج پہنچا تو وہ وہاں موجود نہیں تھی کالج انتظامیہ نے بتایا کہ نمرہ کالج سے جا چکی ہے ۔ والد نے مختلف مقامات پر تلاش کیا، تاہم اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments