ستھرا پنجاب کے ڈمپر کی ٹکر سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق

ستھرا پنجاب کے ڈمپر کی ٹکر سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق

ستھرا پنجاب کے ڈمپر کی ٹکر سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق پولیس موقع پر پہنچ گئی ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثاء کے حوالے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ستھرا پنجاب کے ڈمپر کی مبینہ تیز رفتاری نے 19 سالہ نوجوان کی جان لے لی، ذرائع کے مطابق واقعہ چک نمبر 41 شمالی گچرپور کے قریب پیش آیا، جہاں ستھرا پنجاب کے تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار قیصر حیات سکنہ چک نمبر 134 شمالی شدید زخمی ہو کر موقع پر جاں بحق ہو گیااطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے جاں بحق نوجوان کے والد محمد حیات کی مدعیت میں ڈمپر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...