پارک میں واک کرنے والے طالب علم پر مبینہ حملہ، مقدمہ
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)پولیس کے مطابق چیمہ کالونی کے اور یونیورسٹی آف سرگودھا کے طالبعلم احمد سلیم نے تھانہ کینٹ میں درخواست دی کہ وہ منصور آباد پارک میں واک کر رہے تھے کہ۔۔۔
اسی دوران 7نامزد اور متعدد نامعلوم مسلح افراد نے انہیں گھیر لیا۔ملزمان نے اسلحہ تان کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور ڈنڈوں، سوٹوں، آہنی راڈ اور اسلحہ کے بٹ سے تشدد کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ حملے سے ان کے سر، ٹانگوں اور جسم کے مختلف حصوں پر زخم آئے جبکہ ایک دانت بھی ٹوٹ گیا۔ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے متاثرہ طالب علم کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments