موبائل دیکھنے کے بہانے خاتون موبائل لے کر فرارہو گئی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)پولیس کے مطابق کوٹ مومن کے رہائشی محسن شہزاد نے تھانہ فیکٹری ایریا میں درخواست دی کہ انہوں نے اپنے آئی فون کی فروخت کیلئے لیے سوشل میڈیا پر اشتہار دیا۔
جس پر ایک نامعلوم خاتون نے خود کو مولا بخش ہسپتال کی ملازمہ ظاہر کرتے ہوئے ان سے رابطہ کیا۔ درخواست کے مطابق خاتون نے انہیں ہسپتال بلایا، موبائل دیکھنے کے بعد کہا کہ وہ اسے ایمرجنسی میں موجود اپنی بہن کو دکھا کر آتی ہے ۔ وہ موبائل لے کر اندر چلی گئی، تاہم کافی دیر گزرنے کے باوجود واپس نہ آئی۔متاثرہ شخص کے مطابق بعد میں معلوم ہوا کہ خاتون مبینہ طور پر ہسپتال کے اندر عبایا تبدیل کرکے دوسرے راستے سے فرار ہو گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments