شاہ پور:زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے متعدد بھٹے سیل
شاہ پور:زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے متعدد بھٹے سیل آلودگی میں کمی اور ماحول کے تحفظ کے لیے زگ زیگ ٹیکنالوجی کا نفاذ ناگزیر
شاہ پور صدر (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور یسرا سہیل بٹ نے حکومتی ہدایات پر عملدرآمد اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر شچلنے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد بھٹوں کو سیل کر دیا۔معائنے کے دوران ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں کی نشاندہی کی گئی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے ۔یسرا سہیل بٹ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق فضائی آلودگی میں کمی اور ماحول کے تحفظ کے لیے زگ زیگ ٹیکنالوجی کا نفاذ ناگزیر ہے ، لہٰذا کسی بھی بھٹے کو پرانے طریقئہ کار کے تحت چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ انسانی صحت اور ماحول کے تحفظ کے لیے حکومتی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھا جائے گا، جبکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے بھٹہ مالکان پر زور دیا کہ وہ مقررہ ماحولیاتی معیارات پر عمل کرتے ہوئے زگ زیگ ٹیکنالوجی اپنائیں تاکہ فضائی آلودگی میں کمی لائی جا سکے اور قانونی کارروائی سے محفوظ رہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments