نور پور تھل: سرکاری ڈاگ کلنگ ٹیم پر حملہ، 4 افراد پر مقدمہ
نور پور تھل: سرکاری ڈاگ کلنگ ٹیم پر حملہ، 4 افراد پر مقدمہ ضلع کونسل کی ڈاگ کلنگ ٹیم گاؤں میں کارروائی کے لیے پہنچی تو ملزموں نے حملہ کیا
خوشاب (نمائندہ دنیا) نور پور تھل پولیس نے چک 41 ڈی بی کے رہائشی محمد ریاض، ان کی اہلیہ صائمہ، والدہ جمیلہ اور دو دیگر افراد کے خلاف آوارہ کتوں کی تلفی کے دوران سرکاری ٹیم پر حملہ اور کارِ سرکار میں مداخلت کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی آر کے مطابق ضلع کونسل کی ڈاگ کلنگ ٹیم گاؤں میں کارروائی کے لیے پہنچی تو ملزمان نے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، ان کے کپڑے پھاڑ دیے اور کتوں کی تلفی کے لیے موجود زہر بھی چھین لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments