واں بھچراں: 20 سالہ نوجوان کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج
واں بھچراں (نمائندہ دنیا) واں بھچراں کے محلہ اسلام آباد کے رہائشی محنت کش حبیب اللہ نے اپنے 20 سالہ بیٹے زین العابدین کے مبینہ اغوا کا مقدمہ تھانہ واں بھچراں میں درج کروا دیا۔
ایف آئی آر کے مطابق زین العابدین گزشتہ روز گھر سے نماز ادا کرنے کے لیے مسجد گیا تھا، تاہم وہ واپس نہ آیا۔ اہل خانہ نے اپنے طور پر ہر ممکن جگہ اس کی تلاش کی، مگر اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔درخواست گزار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نامعلوم افراد نے اس کے بیٹے کو اغوا کر لیا ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے نوجوان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments