بھلوال:24گھنٹوں میں 27 اشتہاری ملزمان گرفتار

بھلوال:24گھنٹوں میں  27 اشتہاری ملزمان گرفتار

بھلوال (نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر پولیس نے اشتہاری اور عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 7 ملزم کیٹگری اے اور 20 ملزمان کیٹگری بی سے تعلق رکھتے ہیں۔ تمام ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے کہا کہ تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو سرچ آپریشنز اور گشت مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کی جا سکیں اور اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...