کنٹینر ڈرائیور نے چالان کرنے پر سڑک بلاک کردی

 کنٹینر ڈرائیور نے چالان کرنے پر سڑک بلاک کردی

کنٹینر ڈرائیور نے چالان کرنے پر سڑک بلاک کردی ٹریفک کی آمدورفت بند ہونے کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لکسیاں یوٹرن پر تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنیوالے کنٹینر ڈرائیور نے چالان کرنے پر سڑک بلاک کر کے ٹریفک اہلکاروں سے جھگڑا شروع کر دیا، بتایا جاتا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر صدام حسین نے ٹیم کے ہمراہ لکسیاں یوٹرن پر سیال موڑ سے سرگودھا کی جانب آنے والے کنٹینر کو رکنے کا اشارہ کیا گیا مگر ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی، جس پر تعاقب کرتے ہوئے کچھ فاصلے پر اسے روک لیا گیا۔ ڈرائیور کی شناخت محمد رمضان سکنہ پنڈی گھیب ضلع اٹک کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس طلب کرنے پر ڈرائیور مبینہ طور پر طیش میں آگیا اور سڑک بلاک کر دی، جس سے ٹریفک کی آمدورفت بند ہونے کے باعث عوام الناس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،پولیس نے کنٹینر قبضے میں لے لیا جبکہ ڈرائیور کے خلاف تیز رفتاری، غفلت و لاپرواہی سے ڈرائیونگ اور روڈ بلاک کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...