ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر 17لاکھ روپے چھین لئے
،86شمالی سے علی مرتضیٰ،نبی شاہ بالا سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 8شمالی کے قریب محمد کریم رضا سے دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر 17لاکھ روپے چھین لئے ،ریمونٹ ڈپو کے قریب محمد عدیل نامی شخص سے بھی دو نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل چھین کر لے گئے ،جبکہ 15شمالی کے محمد رشید اورغفور ٹاؤن کے زبیر منظور کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقد ی و دیگر اشیاء،115جنوبی کے باسط علی کے سٹون کریشر سے پانچ لاکھ روپے مالیت کے ٹائر اور نقدی،کوٹمومن کے خالد محمود کی دوکان سے بھاری مالیت کی اشیائے خورونوش ، سگریٹ وغیرہ ،سول ہسپتال بھلوال میں چیک اپ کیلئے آئی کوثر پروین کے بیگ سے قیمتی موبائل ،ٹرسٹ پلازہ کے باہر سے عبدالرحمان،86شمالی سے علی مرتضیٰ،نبی شاہ بالا سے حسنین عباس کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments