واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے پر سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج

واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے  پر سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شوہر کے انتقال کے بعد کاروبار، جانوروں اور گاڑی پر قبضہ کرنے کے لیے بیوہ کو مبینہ طور پر مسلسل ہراساں کرنے ، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور واٹس ایپ پر نازیبا و دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے پر سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

،نواحی سلیمان پورہ کی رہائشی صابرہ ناہید نے پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر ظہیر عباس کی گزشتہ سال وفات کے بعد اس کے دیور حمیر عباس ، اس کی بیوی رباب اور سالی سنبل نے مبینہ طور پر مرحوم کے کاروباری سامان، جانوروں اور گاڑی پر قبضے کی نیت سے اسے ہراساں کرنا شروع کر دیا،ملزمان مختلف موبائل نمبروں سے واٹس ایپ پر نازیبا اور دھمکی آمیز پیغامات بھیجتے رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...