فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 10 لاکھ جرمانہ
400 کلوگرام زائدالمیعاد اور مضر صحت گوشت قبضے میں لے کرتلف کر دیا گیا
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)وزیراعلی پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ اور ڈائریکٹر جنرل فوڈ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محسن اقبال ڈھلوں کی نگرانی میں سیال ریسٹ ایریا میں ناقص اور غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف مختلف متعلقہ اداروں نے مشترکہ کریک ڈاؤن کیا۔کارروائی کے دوران خوراک کے معیار، صفائی کے انتظامات، سرکاری نرخوں اور قانونی تقاضوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ناقص اور غیر معیاری خوراک کی فروخت، سنگین انتظامی بے ضابطگیوں اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ذمہ داران کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے ۔کریک ڈاؤن کے دوران تقریباً 400 کلوگرام زائدالمیعاد اور انسانی صحت کے لیے مضر گوشت قبضے میں لے کر فوڈ سیفٹی قوانین کے مطابق تلف کر دیا گیا تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال ڈھلوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور خوراک کے معیار پر سمجھوتہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی پوری سختی کے ساتھ جاری رہیں گی۔کوٹ مومن: اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال ڈھلوں کی نگرانی میں سیال ریسٹ ایریا میں ناقص اور غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments