بھیرہ پریس کلب کے زیرِ اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر کے سلسلے میں ایک تقریب
بھیرہ(نامہ نگار)بھیرہ پریس کلب کے زیرِ اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر کے سلسلے میں ایک تقریب کلب کے ابوشاہین فاروقی ہال میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت صدر بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ شاہین فاروقی نے کی۔
تقریب سے ناہیدہ محبوب الٰہی فاؤنڈیشن کے چیئرمین خواجہ زاہد نسیم ایڈووکیٹ، تحصیل بار بھیرہ کے بانی مہر محمد نواز ایڈووکیٹ، سرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن چوہدری محمد اجمل گوندل اور ویلفیئر کونسل تحصیل بھیرہ کے صدر چوہدری خالد محمود آرائیں نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ 5 اگست 2019 کا دن کشمیری عوام کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے ، جب مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں، جنہیں پوری پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے ۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے اختتام پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہداء کے ایصالِ ثواب، کشمیری عوام کی آزادی، پاکستان کی سلامتی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments