شاہپور سے بکھربار جانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

شاہپور سے بکھربار جانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

شاہپور سے بکھربار جانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار جگہ جگہ گہرے گڑھے ، ٹوٹا ہوا کارپٹ سڑک ٹریفک کی روانی متاثر کر رہی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تحصیل شاہپور سے بکھربار جانے والی مرکزی سڑک طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، جس کے باعث ہزاروں شہری روزانہ اذیت ناک سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ جگہ جگہ گہرے گڑھے ، ٹوٹا ہوا کارپٹ اور خستہ حال سڑک نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر کر رہی ہے بلکہ حادثات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سڑک پر روزانہ طلبہ، مریض، سرکاری و نجی ملازمین، کسان، تاجروں اور دیہی آبادی کی بڑی تعداد سفر کرتی ہے ، مگر سڑک کی ابتر حالت کے باعث سفر عذاب بن چکا ہے ۔ متعدد موٹرسائیکل سوار گر کر زخمی ہو چکے ہیں جبکہ گاڑیوں کو بھی بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ، بارہا متعلقہ حکام اور منتخب نمائندوں کی توجہ اس اہم شاہراہ کی خستہ حالی کی جانب دلائی گئی، تاہم تاحال تعمیر و بحالی کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا، جس پر عوام میں شدید تشویش اور بے چینی پائی جا رہی ہے اہل علاقہ نے رکن پنجاب اسمبلی سردار عاصم شیر میکن اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہپور تا بکھربار روڈ کی ازسرنو تعمیر کو ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جائے تاکہ شہریوں کو محفوظ، معیاری اور سہل سفری سہولت میسر آ سکے اور قیمتی انسانی جانوں کو حادثات سے بچایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...