ڈسٹرکٹ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے زیرِ اہتمام تائیکوانڈو کے مقابلے

ڈسٹرکٹ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا  کے زیرِ اہتمام تائیکوانڈو کے مقابلے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے زیرِ اہتمام اسپورٹس جمنازیم سرگودھا میں تائیکوانڈو کے مقابلے منعقد ہوئے ، جن میں نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے اپنی بہترین فنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

 مختلف ویٹ کیٹیگریز کے مقابلہ جات حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے رہئے ، جبکہ کوچز نے بھی ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔مقابلوں کے اختتام پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سرگودھا میڈم صائمہ منظور نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ اس موقع پر طیب بشیر، شیخ عمر فاروق اور تائیکوانڈو سے تعلق رکھنے والے کوچز اور آفیشلز بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...