سلاٹر ہاؤس کے خلاف کارروائی، 300 کلو ناقص گوشت تلف
سلاٹر ہاؤس کے خلاف کارروائی، 300 کلو ناقص گوشت تلف فوڈ اتھارٹی نے کوٹ مومن میں گھر پر چھاپہ مارا، جہاں جانور ذبح ہو رہے تھے
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے کوٹ مومن میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 300 کلوگرام ناقص اور غیر معیاری گوشت تلف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کوٹ مومن میں ایک گھر پر چھاپہ مارا، جہاں غیر قانونی طور پر جانور ذبح کیے جا رہے تھے ۔ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں گوشت برآمد کیا گیا، جس کا موقع پر موجود ویٹرنری ڈاکٹر نے معائنہ کیا۔فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق معائنے کے بعد گوشت کو انسانی صحت کے لیے مضر اور ناقص قرار دیا گیا، جسے بعد ازاں ڈمپنگ سائٹ پر تلف کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی سلاٹر ہاؤس کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق صوبہ بھر میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤسز اور مضرِ صحت گوشت کے کاروبار کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments