زمیندار کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کرنے پر مقدمہ درج

زمیندار کے خلاف کار سرکار میں  مداخلت کرنے پر مقدمہ درج

سلانوالی(نمائندہ دنیا) زرعی رقبہ کی حد براری کرنے کے لیے گئے ہوئے محکمہ مال کے عملہ کے کام میں مداخلت کرنے پر نواحی گاؤں کے زمیندار کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کرنے پر گرداور کی درخواست پر سلانوالی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا بتایا گیا ہے کہ۔۔۔۔

محکمہ مال سلانوالی قانون گوئی نمبر 2 کہ گرداور محمد شفیع ہمراہ عملہ نواحی چک نمبر 130 جنوبی میں مربع نمبر 1 کلعہ نمبر ایک تا 25 بغرض کاروائی حد براری موقع پر گئے رقبہ کی پیمائش کر کے خام برجیات لگائیں کہ اسی دوران فریق نمبر دو عمر فاروق ولد خالد فاروق قوم آرائیں نے آ کر برجیات خام کو بکھیر دیا۔ اور کار سرکار میں مداخلت کی تھانہ سلانوالی پولیس نے محکمہ مال سلانوالی کہ گرداور محمد شفیع کی درخواست پر عمر فاروق نامی زمیندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...