آزادی کا دن ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ،گورنرسندھ

آزادی کا دن ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ،گورنرسندھ

کراچی (این این آئی)گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ آزادی کا دن ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ۔اسلاف، قائدین اور بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا مقصد آج کی نسل کو آزاد ملک میں سکون سے سانس لینے کا موقع دینا تھا۔آزادی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔۔

 ، اس کی قدر کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنرسند ھ نے مزید کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر آگے لے جانا اب آپ بچوں کی ذمہ داری ہے ۔آنے والے وقت میں آپ نے ہی پاکستان کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے ۔نوجوان خود کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کریں۔ہر بچہ اپنے گھر میں کم از کم ایک پودا یا پھول ضرور لگائے ۔انہوں نے کہا کہ بچے اپنے گھروں، اسکول اور ماحول کو خوبصورت اور سرسبز بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...