صوبہ پنجاب میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں ،چوہدری محمد اکرم
بھلوال(نمائندہ دنیا)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما ،سابق وائس چیئر مین چوہدری محمد اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے اورحقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہے صوبہ پنجاب میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب صوبے بھر کے تمام شعبوں میں گراں قدربہتری لانے کیلئے سرگرم عمل ہیں یہ بات انہوں نے نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی و وفاقی وزیر ڈاکٹرملک مختاراحمد بھرتھ اور ممبر صوبائی اسمبلی وصوبائی وزیر چوہدری منصوراعظم سندھو حلقے بھر کے عوام کی امیدوں پر پورااترتے ہوئے اہلیان بھلوال کو درپیش مسائل کے حل اور اس شہر کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے اپنے تمام تروسائل بروئے کارلارئے ہیں ۔صوبائی حکومت میں اپنا ایک اہم کرداراداکرتے ہوئے جہاں دیگر علاقوں کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں وہیں پر بھلوال اور اس سے ملحق علاقہ جات کی تعمیروترقی انکی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments