شہر کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیراتی کام جاری، شیخ سلیمان جان

شہر کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے کروڑوں  روپے کی لاگت سے تعمیراتی کام  جاری، شیخ سلیمان جان

بھلوال(نمائندہ دنیا)سماجی شخصیت شیخ سلیمان جان،شیخ علی جان شیخ عبداللہ جان نے مشترکہ بیان میں کہاکہ بھلوال شہر کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیراتی کام جاری ہیں۔

ممبر قومی اسمبلی ووفاقی وزیر ڈاکٹرملک مختاراحمد بھرتھ اور ممبر صوبائی اسمبلی وصوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری منصوراعظم سندھوبھلوال کو مثالی شہر بنانے کیلئے کوشاں ہیں اہلیان بھلوال انکی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔یہ بات انہوں نے نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بھلوال شہر میں جاری ترقیاتی پیکج ایم این اے ڈاکٹرملک مختاراحمد بھرتھ اور ایم پی اے چوہدری منصوراعظم سندھو کی اپنے حلقہ کے عوام بالخصوص بھلوال شہر کے ساتھ مخلصانہ اور عوام دوست کوششوں کی ایک جھلک ہے ۔دونوں شخصیات قومی وصوبائی اسمبلی میں اہلیان بھلوال کی بھرپوراندازمیں نمائندگی کرتے ہوئے اس شہر کی تعمیروترقی میں اپنا کلیدی کرداراداکررہے ہیں 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...