گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین کی پروقار تقریب

گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین کی پروقار تقریب

گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین کی پروقار تقریب طالبات نے ملی نغمے ، قومی گیت اور تقاریر کرکے وطن سے محبت کا اظہار کیا،

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین چاندنی چوک میں 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کا آغاز پرچم کشائی اور قومی ترانے سے ہوا، بعد ازاں طالبات نے ملی نغمے ، قومی گیت اور تقاریر پیش کرکے وطن سے محبت کا اظہار کیا،تقریب میں کالج کی طالبات کی نمایاں تعلیمی و غیر نصابی کامیابیوں کو بھی سراہا گیا، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر صفانہ شاہین نے سرگودھا آرٹس کونسل کے پروگرام میں ٹیبلو مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں 30 ہزار روپے کا انعام تقسیم کیا، جبکہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سالانہ کھیلوں کے مقابلوں میں پنجاب لیول پر رسہ کشی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں ایک لاکھ 10 ہزار روپے کی انعامی رقم اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے ،اس موقع پر جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا، تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...