جماعت اسلامی کی میانوالی میں پرچم کشائی کی شاندار تقریب
جماعت اسلامی کی میانوالی میں پرچم کشائی کی شاندار تقریبپاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور لاکھوں مسلمانوں کی بے مثال قربانیوں کا ثمر
میانوالی (نامہ نگار)جماعت اسلامی کے ضلعی مرکز مسجد ابوبکر میانوالی میں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی شاندار اور پروقار تقریب،نائب امیر ضلع عبدالجبار خان نیازی اور رزمک میں شہید ہونے والے میجر احسان الٰہی شہید کے والد چوہدری محمد الیاس مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر نائب امیر ضلع عبدالجبار خان نیازی اور چوہدری محمد الیاس نے قومی پرچم لہرایا تو فضا پاکستان زندہ باد اور اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ تقریب میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران، کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی عبدالجبار خان نیازی نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور لاکھوں مسلمانوں کی بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے ۔ یوم آزادی ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد کرنے کے ساتھ ساتھ اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم وطن عزیز کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ اور اس کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کا مقصد محض ایک خطہ زمین کا حصول نہیں تھا بلکہ برصغیر کے مسلمانوں نے ایک ایسے آزاد وطن کے لیے جدوجہد کی تھی جہاں وہ اپنی زندگی قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق گزار سکیں۔ تقریب کے اختتام پر میجر احسان الٰہی شہید کے والد چوہدری محمد الیاس نے پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ جماعت اسلامی کے ضلعی مرکز میں ہرسال پرچم کشائی کی شاندار روایت چلی آرہی ہے .
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments