میانی میں ربیع الاول کی آمد پر عظیم الشان میلاد ریلی
میانی میں ربیع الاول کی آمد پر عظیم الشان میلاد ریلیمختلف راستوں سے ہوتی ہوئی میلاد چوک میانی پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئی
میانی (نامہ نگار) میانی میں ربیع الاول کی آمد پر عظیم الشان میلاد ریلی، عاشقانِ رسول ﷺ کی بھرپور شرکت کی ۔ ربیع الاول کی آمد کے سلسلہ میں قاری حافظ محمد ثناء اللہ کی زیرِ سرپرستی ایک عظیم الشان میلاد ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر سے عاشقانِ رسول ﷺ نے بڑی تعداد میں شرکت کی میلاد ریلی کا آغاز سبزی منڈی میانی سے ہوا، جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی میلاد چوک میانی پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں پیر سید اسرار حسین شاہ آف چک سیدا شریف، پیر سید احسان الحق شاہ، قاری ثناور، قاری بلال عطاری سمیت دیگر علماء کرام اور مذہبی شخصیات نے خصوصی شرکت کی اور پرچم کشائی کی۔ریلی کے شرکاء نے آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
عاشقانِ رسول ﷺ نے موٹر سائیکلوں، گھوڑوں اور گاڑیوں پر سوار ہو کر جبکہ بڑی تعداد میں شہریوں نے پیدل بھی ریلی میں شرکت کی ریلی کے دوران درود و سلام اور نعتوں کی صداؤں سے فضا معطر رہی۔اس موقع پر پریس کلب میانی کے صدر شیخ وقاص ارشد، جنرل سیکرٹری محمد اقبال بھرتھانہ سمیت پریس کلب کے دیگر عہدیداران اور ممبران نے بھی خصوصی شرکت کی ریلی کے اختتام پر پیر سید اسرار حسین شاہ نے ملک و قوم کی سلامتی، امتِ مسلمہ اور اہلِ علاقہ کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کروائی آخر میں قاری حافظ محمد ثناء اللہ نے ریلی میں شرکت کرنے والے تمام علماء کرام، معززین صحافیوں، شہریوں اور عاشقانِ رسول ﷺ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کا مقدس مہینہ ہمیں حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر عمل پیرا ہونے اور محبت و اخوت کو فروغ دینے کا درس دیتا ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments