غیر قانونی شکار کرنیوالوں نے فشریز ریڈ پارٹی کا مالِ مقدمہ چھین لیا
غیر قانونی شکار کرنیوالوں نے فشریز ریڈ پارٹی کا مالِ مقدمہ چھین لیا روکنے کی کوشش پر ملزمان جال سمیت من مچھلی لے کر موٹر سائیکل پر فرار ، مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپور) دریائے جہلم میں مچھلیوں کے افزائشِ نسل کے موسم کے دوران مبینہ طور پر غیر قانونی شکار کرنے والے گروہوں نے فشریز ریڈ پارٹی کی کارروائی کے دوران مزاحمت کرتے ہوئے محکمہ فشریز کا مالِ مقدمہ بھی چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ،بتایا جاتا ہے کہ فشریز واچر محمد یونس، ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز سرگودھا ڈویژن وجاہت امیر، اسسٹنٹ وارڈن فشریز حمزہ رضا اور فشریز واچر ولید علی سرکاری ڈیوٹی اور گشت کے سلسلے میں دریائے جہلم کے ڈھل ایریا میں موجود تھے ، جہاں دو گروہوں کی جانب سے جال کے ذریعے مچھلی کا غیر قانونی شکار کیا جا رہا تھا،فشریز ریڈ پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے پہلے گروہ کا تعاقب کیا، جس کی قیادت صوبہ خان کر رہا تھا جبکہ اس کے ہمراہ تقریباً آٹھ نامعلوم شکاری موجود تھے ۔ مبینہ طور پر روکنے کی کوشش پر ملزمان نے مزاحمت کی اور ایک جال سمیت تقریباً ایک من مچھلی، جس کی مالیت ایک لاکھ روپے کے قریب بتائی گئی ہے ، لے کر موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے ،دوسرے گروہ میں عثمان، سید شاہ اور پانچ نامعلوم شکاری شامل تھے ،انہیں بھی فشریز اہلکاروں نے محکمانہ کارروائی کے لیے روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے مزاحمت کی اور جال و مچھلی سمیت فرار ہوکر جنگلی دریائی پودوں میں چھپ گئے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments